ناندیڑمیں آج اور کل پانی کی سپلائی نہیں ہوگی

ناندیڑ:3 ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نے اپنی دستخط سے ایک مکتوب جاری کرتے ہوئے شہریان کومطلع کیاہے کہ ناندیڑشہر میں 4اور 5ستمبر کو نلوں کوپانی کی سپلائی نہیں ہوگی ۔ کالیشور اور وشنوپوری میں پمپ کی مرمت کاکام جاری ہے او رتخطیر آب پروجیکٹ کی سمت جانیوالی پائپ سے پانی کااخراج بھی ہورہاہے۔

اسکی درستی لازمی ہے ۔ اسلئے 4اور5 ستمبر کوتخطیر آب پروجیکٹ اسدون کو ہونے و الا پانی سپلائی بند رہے گا۔ اس طرح شہر میں دو دنوں تک پانی کی سپلائی نہیں ہوگی۔شہریان دو دنوں تک پانی کا کفایت شعاری کیساتھ استعمال کریں اس طرح کی اپیل بھی کی گئی ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading