ناندیڑمیںچھاواسنگھٹنا کے عہدیداران کی پٹرول چھڑک کرخودسوزی کی کوشش

ناندیڑ:19اگست (ورق تازہ نیوز)آج 19اگست کوناندیڑ شہرمیں ضلع کلکٹرآفس کے روبر و دو افراد نے اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر خودسوزی کرنے کی کوشش کی۔ تفصیلا ت کے مطابق مراٹھا سماج کو مرکزی وریاستی حکومت ریزرویشن دینے میں ناکام ہوگئی ہے اسلئے اسکی مذمت میں اکھیل بھارتیہ چھاوا سنگھٹنا کے ضلع صدر دشرت پاٹل اور مادھوپاٹل تاٹے نے ضلع کلکٹرآفس کے روبرو باہر سڑک پر اپنے جسم پر پٹرول ڈال کوخودسوزی کرنے کی کوشش کی ۔

اس وقت وہاں موجود پولس ملازمین نے ان دونوں افراد کو خودکشی کرنے سے روک دیا اورانھیں حراست میں لے لیا ۔ا س موقع پر نتین پاٹل ‘ سوپرل پاٹل راتولی کر‘مسلم اگھاڑی صدر ستارپٹھان‘ کھنڈو ساولے ]شیام دیوکامڑے ورکرس موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading