ناندیڑ میں پرانا مونڈھا 5 اور 6 مئی کو مکمل بند

ناندیڑ۔4۔مئی۔(ورق تازہ نیوز)شہر کا پرانا مونڈھا اناج اور کرانہ مال کیلئے سارے مراٹھواڑہ میں مشہور ہے۔ لاک ڈاون اورکرفیو کے دوران پرانا مونڈھامیں اناج اور کرانہ سامان خریدی کرنے کے لئے روزانہ خریداروں کا ہجوم ہونے لگا ہے ۔ اس لئے ناندیڑ ہول سیل ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 5 مئی بروز منگل اور 6مئی بروز بدھ کو دو دن پرانا مونڈھا کی تمام دکانیں بند رہیں گی ۔

مہاراشٹر میں پہلی بار 22 مارچ کو لاک ڈاو ن اور کرفیو نافذ کیا گیا تھا اس کے بعد سے مسلسل لاک ڈاون اور کرفیو نافذ ہے ۔ آج اسے 43 ہوچکے ہیں۔ مرکزی حکومت نے 4 مئی سے 17مئی تک تیسرے مرحلے لاک ڈاون کا اعلان کردیا ہے۔

اس لیے شہریان اناج اور کرانہ سامان کا ذخیرہ کرنے لگے ہیں۔چنانچہ پرانا مونڈھامیں صبح 7 تا دوپہر ایک بجے خریداروں کا ہجوم دکھائی دیتا ہے ۔سماجی دوری کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔ اسلئے تاجروں کی ایسوسی ایشن نے دو دنوں تک پرانا مونڈا بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ اس مونڈھے سے نہ صرف ضلع کے تعلقہ جات اور دیہاتوں میں بلکہ پڑوسی اضلاع جیسے ہنگولی ‘پربھنی لاتور‘ ایوت محل ‘نظام آبادغیرہ میں اناج اور کرانہ سامان موٹر گاڑیوں سے سپلائی کیا جاتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading