ناندیڑ:میونسپل کارپوریشن نے گوداوری ندی کی صفائی کا کام شروع کیا

ناندیڑ:24اپریل ( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہرسے گزرنے والی او رشہریان کوپانی کاپانی فراہم کرنیوالی گوداوری ندی کی حالت فی الحال اتنی خراب ہے کہ کوئی بھی دیکھ کریہ نہیں کہہ سکتااسی ندی کا پانی پینے کےلئے استعمال ہوتا ہے ۔ فی الحال گرما کاموسم ہونے سے ندی کی سطح آب میں کمی آئی ہے ۔

ندی میں سارے شہر کاگندہ پانی چھوڑا جارہا ہے جس کی وجہہ سے ندی میں ہرجگہ گندگی پھیلی ہوئی ہے اور گال بھی جمع ہوگیا ہے۔ اسی بات کومدنظررکھتے ہوئے ناندیڑمیونسپل کارپوریشن نے ندی کی صفائی کا بیڑہ اٹھایا ہے اورآج کارپوریشن کے کارگزارکمشنر و ضلع پریشد کے سی ای او اشوک کاکڑے ‘ کارپوریشن کے عہدیدار اجیت پال سنگھ سندھو ‘ بیربل یادو‘گوتم جین ‘ کی موجودگی میں جے سی بی مشین کے ذریعہ گوداوری ندی سے گندگی نکالنے کا کام شروع کیا گیا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading