ناندیڑ:25اکتوبر: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے مطلع کیا کہ 25 اکتوبر 2024 کو دوپہر 14:43 اور 15:13 پر مکھیڈ تعلقہ کے امبولگا (بزرگ) میں زیر زمین سے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق ان زلزلے جیسے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر بالترتیب 1.5 اور 0.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز مکھیڈ شہر سے 12 کلومیٹر دور جنوب مشرقی سمت میں تھا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی معلومات دی گئی تھیں کہ اس جھٹکے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔