ناندیڑ:مکتب فلاح دارین کے سالانہ جلسہ کا انعقاد

ناندیڑ:بتاریخ 3 فروری بروز منگل بعد نماز عشاء مکتب فلاح دارین کا سالانہ جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا اس جلسے میں طلباء کا تعلیم مظاہرہ پیش کیا گیا اس جلسے کی صدارت حضرت مولانا سید آصف صاحب ندوی دامت برکاتہم نے فرمائی اور مقرر خصوصی کی حیثیت سے بھساول شہر کی۔ نامور شخصیت خطیب بے مثال حضرت مفتی محمد اخلاق صاحب اشاعت دامت برکاتہم تشریف لائے اور اپنے قیمتی ملفوظات سے سامعین کو مستفیض فرمایا .

اپنے خطاب میں حضرت نے مکاتب کی اہمیت اور اس کو پروان چڑھانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ مکاتب امت مسلمہ کے نو نہالوں کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے ان کی حفاظت اور ان کو پروان چڑھانے کے لیے کوشش کرنا سب کی ذمہ داری ہے ۔ امسال مکتب ھذا سے 13 طلبہ کرام نے ناظرہ تکمیل کیا اور مکتب کی جانب سے ان کو قیمتی انعامات سے نوازا گیا ۔

اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے اساتذہ کرام ، ذمہ دارانِ مکتب اور نوجوانان محلہ نئی مسجد نے انتہائی محنت اور کوشش کی اساتذہ کرام میں حافظ محمد سہیل صاحب حافظ عبدالواسع صاحب مولانا سید توفیق صاحب مولانا محمد ادریس صاحب موجود رہے۔

اس موقع پر اسٹیج پر مسجد کے صدر محترم الحاج عبدالحمید سر اور جناب سید معین صاحب جناب محمد مستان صاحب جناب ایوب صاحب جناب محمد معز صاحب حافظ عبدالمعز صاحب جناب عبدالوہاب صاحب وہ دیگر معزز احباب موجود تھے ۔مہمان مکرم حضرت مفتی صاحب کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading