ناندیڑ:ملت نگر کے عوام کے اصرار پر ایس ڈی پی ائی کا علاقے کادورہ ،مسائل پر کمشنر سے نمائندگی

ناندیڑ:سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اف انڈیا نے بروز ہفتہ 20 جولائی کو ملت نگر کے مقامی لوگوں کے اصرار پر ملت نگر کا دورہ کیا اور لوگوں سے ان کی تکالیف جاننے کی کوشش کی۔ سروے میں پایا گیا کہ ملت نگر میں سڑکیں اور نالیاں نہیں ہونے کی وجہ سے راستہ چلنا بے حد دشوار ہو گیا ہے۔ سڑکیں ایسی ہیں جیسے نالے۔ سڑک پر چلنا مانو نالے میں چلنے کے برابر ہو گیا ہے۔ نہ پانی کی نکاسی کے لئے نالیاں ہیں، نہ سڑک ہے۔

گنجان ابادی والے علاقے میں لوگ بنیادی سہولیات کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔لوگوں کو بنیادی سہولیات مہیا کرانے کے لیے نہ ہی عوامی نمائندے اور نہ ہی نگر پالیکا انتظامیہ دھیان دینے کے لیے تیار نظر اتی ہے۔سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اف انڈیا کے ذمہ داران نے وہاں کی عوام کو یقین دلایا کہ مہانگر پالیکا کمشنر سے روڈ اور نالی کے تعلق سے نمائندگی کی جائے گی، اور اگر اس پر فوری کام نہ کیا گیا تو ایس ڈی پی ائی مقامی عوام کو ساتھ میں لے کر مہا نگر پالیکا ناندیڑ کے روبرو ایک بڑا احتجاج کرے گی۔

22 جولائی 2024 بروز پیر کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اف انڈیا ایس ڈی پی ائی کے ایک وفد نے ناندیڑ میونسپل کمشنر سے ملاقات کی اور ان کو ایک میمورنڈم کے ذریعے ملت نگر کے حالات سے اگاہ کیا، اور مطالبہ کیا کہ ملت نگر کی سڑکیں اور نالیاں جلد سے جلد تعمیر کی جائیں۔ میںونسپل کمشنر نے وفد کو تیقن دیا کہ جلد ہی یہ کام کیا جائے گا۔

اس موقع پر ضلع صدر اعجاز احمد شیخ، ضلع نائب صدر احمر ندیم، ضلع نائب صدر ڈاکٹر شیخ انصار، ضلع جنرل سیکرٹری عبد الحسیب ، ضلع سیکرٹری مفتی اسلم رشیدی، ضلع سیکرٹری محمد شفیق، ضلع کمیٹی ممبر محمد نظیر، حافظ شاہ رخ علی، سید نظیر ، دیگلورناکہ برانچ پریسیڈنٹ محمد سہیل، محمد ضمیر کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading