ناندیڑ:معروف شخصیت الحاج ڈاکٹر عبدالغفار کا سانحۂ ارتحال

ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز)انتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ شہر کی معروف شخصیت، محترم الحاج ڈاکٹر عبدالغفار صاحب، سابق سول سرجن ساکن وزیرآباد، ناندیڑ، داعیٔ اجل کو لبیک کہہ گئے۔

اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اعزہ و اقارب و پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

مرحوم الحاج ڈاکٹر عبدالغفار صاحب کی تجہیز و تکفین، ان شاء اللہ، کل بروز پیر صبح 11 بجے شہرِ خموشاں، کربلا میں ادا کی جائے گی۔تمام متعلقین سے شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading