ناندیڑ :۵۔جولائی (ورق تازہ نیوز )کل رات ناندیڑ شہر کے پہلوان ٹی ہاؤس کے قریب چند افراد نے شہر کے معروف تاجر محمد رفیق (سہاگن ساڑی سنٹر )پر لاٹھیوں اور دیگر اسلحہ سے جان لیوا حملہ کرتے ہوئے انہیں شدید زخمی کردیا ۔
یہ واقعہ کل چار جولائی کو رات11بجے رونما ہوا۔ محمد رفیق کا کہنا ہے کہ ان پر محیط مومن ( طوبی کلاتھ سینٹر محمد روڈ ناندیڑ ) نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر یہ جان لیوا حملہ کیا ہے ۔
اس حملے میں محمد رفیع کے سرپر پر گہری چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے انہیں سرکاری ہسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔ اس گہری چوٹ کی وجہ سے ان کے سر میں ٹانکے لگے ہیں۔