ناندیڑ:19اگست ( ورق تازہ نیوز) ذمہ دار اقوام کا یہ شیوہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی تاریخ کو فراموش نہیں کرتی بلکہ اسے بلا کم و کاست اپنی نئی نسل میں منتقل کرنا اپنا دینی و ملّی فریضہ سمجھتی ہے تاکہ اسے مشعل راہ بناکر اپنی اجتماعی زندگی کا سفر طے کیا جائے اور اپنی ماضی کی خامیوں اور خسارے کا ادراک کرتے ہوئے مستقبل کا فریم ورک بنایا جائے۔سقوطِ حیدرآباد بھی دکن کی تاریخ میں نا قابل فراموش حثیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کااظہار مسلم نمائندہ کونسل کے ناندیڑضلع جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ ندیم پٹھان اور سیکریٹری سید عمران نے آج ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔
انھوں نے بتایا کہ اس تاریخ کے موڑ کو اس عروج و زوال کے اسباب کو جاننے کے لیے ناندیڑ کے اساتذہ، علمائ، ائمہ، اور حفّاظ کرام کے لیے سقوطِ حیدرآباد کی تاریخ پر مضمون نویسی کا مقابلہ رکھا گیا ہے, تاکہ ہمارے قائدین بھی سقوطِ حیدرآباد کی تاریخ کا تحقیقی مطالعہ کریں اور ہماری نئی نسلوں کو سانحہ عظیم سے روشناس کریں۔اللہ ہماری اس کوشش کو قبول فرمائے۔آمین ۔ شرکاءکیلئے اول ‘ دوم اور سوم کے علاوہ ترغیبی انعامات کااعلان کیاگیا ہے
جس کے مطابق پہلا انعام 20,000 روپئے ‘دوسرا انعام 15,000 روپئے اورتیسرا انعام 10,000 روپئے اور مزید ٹاپ 10 اور 20 افراد کو ترغیبی انعامات سے نوازا جائیگا۔اس مقابلہ میں حصہ لینے کے خواہش مند حضرات ان کتابوں سے استفادہ کرسکتے ہیں جو آنلائن بھی دستیاب ہے۔۱)سقوطِ حیدرآباد: عمر خالدی معین الدین عقیل ۔۲)زوالِ حیدرآباد: سید حسن ۔۳)زوالِ حیدرآباد اور پولیس ایکشن: محمّد مظہرالدین۔مضمون جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 آگست 2024 ہوگی اورجج کا فیصلہ آخری ہوگا۔
مضمون جمع کرنے کا پتہ:نئے شہر میں: روشن ملٹی سروسز, ر±وبرو شیواجی پولیس اسٹیشن, ناندیڑ۔پ±رانا شہر: شہزادی ڈیزائنر, بابا پیٹرول پمپ کے قریب, ناندیڑ۔اس مضمون نویسی کے انعامات 15 ستمبر 2024 کو انور گارڈن حیدر باغ ناندیڑ میں ہونے جارہے جلسہ عام میں تقسیم کیئے جائینگے۔ جس میں ماہر تاریخ داں کومدعو کیاگیا ہے۔