ناندیڑ:5۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز) ریلوے اسٹیشن تا ایم جی ایم کالج تک سفر کے دوران ایک خاتون اپنا بیاگ آٹورکشہ میں بھول گئی تھی ۔لیکن ٹرافک پولس اور آٹورکشہ سنگھٹنا کے ارکان نے اس خاتون کوبلواکر پرس واپس کردیا ۔
تفصیل کے مطابق آج 5جنوری کودوپہر رینوکا دتا بھسے ساکن وامن واڑی تعلقہ حدگاوں نے ریلوے اسٹیشن تا ایم جی ایم کالج تک سفر کیا۔ اس لئے آٹورکشہ نمبر MH 26 BD 3443 میں سوار ہوئی تھی ۔دوپہر کے وقت ریلوے اسٹیشن کے سامنے ڈیوٹی پر ٹرافک پولس ملازم ویکاس مانے انجام دے رہے تھے ۔ آٹورکشہ ڈرائیور وسیم (بابو) کو جب خاتون کابیاگ نظر آیاتو وہ واپس ریلوے اسٹیشن پہنچا اور وہاں موجود پولس ملازم مانے کو اس بات سے مطلع کیا ۔
اس وقت ٹائیگر آٹور کشا سنگھٹنا کے صدراحمد (بابا) اور دیگر ممبران فیروزخان ‘شیخ فاروق نے روبرو ویکاس مانے نے جب بیاگ کاجائزہ لیاتوکئی اہم دستاویزات موجود تھے جس پر نام رینوکا دتا بھسے تھا اورانکاموبائیل نمبر بھی موجود تھا ۔مانے نے اسکی اطلاع ٹرافک پولس برانچ نمبر1 کے پی آئی چندرشیکھر کدم کو دی ۔
اسکے بعد رینوکا کوکال کرکے اسکی اطلاع دی اورانھیں طلب کرکے تمام عہدیداران کی موجودگی میں رینوکا کابیاگ واپس کردیا ۔رینوکا نے ڈرائیور وسیم اورپولس ملازم مانے کاشکریہ ادا کیا۔