ناندیڑ (راست) :قریش ایجو کیشن سوسائٹی مینار گلی ناندیڑ کے زیر انصرام قریشیہ ہائی اسکول و پرائمری کی منیجنگ کمیٹی کے صدر و دیگر عہدیداران کی باڈی کو جوائنٹ کمیشنر چیریٹی کورٹ اورنگ آباد کے آرڈر سے مکمل برخواست کر دیا گیا۔ یہ حکم نامہ 14؍اگست2023کیس نمبر 115/2021 اور67/2022 کے تحت دیا گیا۔جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ صدر اور دیگر عہدیداران چینج رپورٹ نمبر595/2021سوسائٹی نمبرPTR 270 کو برخواست کیا جاتا کیونکہ یہ انتخاب غلط طریقہ سے یعنی غیر قانونی قرار دیا اور برخواست کیا جاتا ہے ۔
صدر اور سکریٹری کو کسی قسم کا کوئی مدرسہ اور سوسائٹی کے تعلق سے فیصلہ لینے اور کوئی بھی کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔اگر وہ کوئی فیصلہ یا مداخلت کرتے ہیں تو یہ توہین عدالت کہلائی جائے گی۔واضح رہے کہ یہ کیس جوائنٹ چیریٹی کمشنر اورنگ آباد کی عدالت میںچل رہا تھا۔
ممتا زقریشی اور سکریٹری یوسف قریشی V/sجنر ل باڈی اراکین جن میںچاند پاشاہ خواجہ پہلوان صاحب قریشی،عظیم قریشی ،عبدالرشید مدار صاحب،شیخ رحیم صاحب،ارشاد حسن سردار حسن ،حاجی بابو صاحب،چاند پاشاہ معین قریشی (نشیمن ہوٹل) عبدلحمید عبدالوہاب اقبال چودھری یونس قریشی اور دیگر ممبران نے یہ کیس لڑا تھا۔
جس میں صدر اور اُن کی باڈی کا لعدم قرار دی گئی۔ممتاز قریشی اور یوسف قریشی اس سوسائٹی میںاپنی من مانی کررہے تھے۔ غیر قانونی طورپر ٹیچر بھرتی کرکے کروڑوں روپے کا خرد برد کیا۔جس سے ناراض ہو کر ان کے خلاف جنرل باڈی کے معزز ممبران اور قریش برادری ناندیڑ نے ان کے خلاف مہم چھیڑ دی تھی۔
اسی کے نتیجہ میں ان کے خلاف اورنگ آبادJCCنے ثبوت اور شہادت کی بناپر فیصلہ دیا۔ اس بات سے حق پرست عوام اور قریش برادری میں خوشی کا ماحول پایا جارہا ہے اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔ اس موقعہ پر جنرل باڈی ممبران نے اظہا کیا کہ وہ اس ادارے رکو مزید ترقی دلائیں گے۔اس طرح کاپریس نوٹ چاند پاشاہ قریشی سابقہ کارپوریٹرناندیڑ نے جاری کیاہے۔