ناندیڑ:قتل کے معاملے میں مفرور پرویز گرفتار

ناندیڑ:6مارچ (ورق تازہ نیوز)چندماہ قبل لمب گاوں پولس اسٹیشن حدودمیں ایک نوجوان کاقتل کیاگیاتھاا س معاملے میں مفرور ملز م کو ایل سی بی دستہ نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔جوے کے پیسے کے لین دین کے معاملے چار افراد نے مل کرنوجوان کو قتل کردیا تھا ۔اس معاملے میںلمب گاوں پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاتھا لیکن اس واردات کے بعدسے پرویز(عرف چھوٹو) ] محمدآصف فرارتھا۔

محمدواجد محمدغوث ساکن کھڑکپورہ کا محمدپرویز محمدآصف ودیگر نے مل کر قتل کیاتھا۔جس کے بعد وہ فرار ہوگئے تھے ۔پولس نے پہلے ہی تین ملزمین

کوگرفتار کرلیا ہے فی الحال وہ جیل میں قید ہے ۔جبکہ پرویز کی تلاش میں پولس مصروف تھی ۔ایل سی بی دستہ کواطلاع ملی کہ پرویز شہرکے چنداسنگھ کارنرعلاقہ میں موجود ہے ۔ پولس نے فی الفور یہاں جال بچھایااور پرویز کوگرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔

اسے مزید تفتیش کےلئے لمب گاوں پولس کے سپرد کیاگیا ۔یہ کاروائی اعلیٰ پولس افسران کی رہنمائی پی ایس آئی راٹھوڑ‘ ملازمین گنڈے راو ‘ افضل پٹھان ‘گنگادھر ‘راجو سٹیکر سنج جنکلواڑ ‘دیوا چوہان‘روی بابر‘وٹھل شیڑکے پولس ملازمین نے کاروائی انجام دی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading