ناندیڑ(ورق تازہ نیوز): ناندیڑ دیہی پولیس نے برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث تین نامعلوم ملزمین کو صرف
تین گھنٹوں کے اندر گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ کارروائی پولیس کی مو ¿ثر نگرانی اور کرائم برانچ کی تیز رفتار تفتیش کا نتیجہ ہے۔تفصیلات کے مطابق، 14 نومبر 2025 کی شام 06:45 سے 07:15 کے درمیان پنچ
شیل نگر، بلی رامپور میں واقع کرانتی جنرل اسٹور پر ایک نامعلوم شخص نے تیز دھار ا?لے سے حملہ کر کے راشٹرپال تکارام کپالے (عمر 39 سال، پیشہ:
آٹو ڈرائیور) کو چھاتی و پشت پر وار کر کے ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔ اس سلسلے میں مقتول کی والدہ کستوربائی تکارام کپالے (عمر 60 سال) نے
ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔
شکایت موصول ہوتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب اویناش کمار کی ہدایات اورایڈیشنل ایس پی بھوکر محترمہ ارچنا پاٹل،ایڈیشنل ایس پی سورج گورواور ڈی وائی ایس پی اتوارہ جناب پرشانت شندے کی رہنمائی میں ملزمین کی تلاش کے لیے پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔پی آئی اومکانت چنچولکر کی زیرِ نگرانی پی ایس آئی گیانیشور مٹوڈ اور کرائم ٹیم نے تکنیکی شواہد کی مدد سے تفتیش آگے بڑھائی۔ مقتول کے سابق ریکارڈ کی جانچ کے دوران پتہ چلا کہ 16 تا 17 سال قبل مقتول نے راجو گاولے کا قتل کیا تھا۔ اسی پرانی دشمنی ؟کی بنیاد پر پولیس کو شبہ ہوا کہ واردات اسی رنجش کا نتیجہ ہے۔
شک کی بنا پر راو ¿ گاولے کے بیٹے ناگیش راجندر گاولے (20 سال، پیشہ: مزدور، رھ: شاہونگر، واگھالا) کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی گئی تو اس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے ساتھیوں ابھجیت راجو گجبھارے (20 سال، رہائش: دھنیگاو ¿ں) لکی راجکمار پارکھے (19 سال، رہائش: گوتمنگر، قلعہ روڈ)کے ساتھ مل کر راشٹرپال کپالے کا قتل کیا اور واردات کے بعد یاماہا موٹر سائیکل MH 26 CW 9349 پر فرار ہو گئے۔پولیس نے تینوں ملزمین کو آلہ? قتل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔ درج شدہ مقدمہ گناہ نمبر 1084/2025 دفعہ 103 بی این ایس کے تحت کارروائی جاری ہے۔اس بہترین کارکردگی پر پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب اویناش کمار نے کرائم برانچ ٹیم کی ستائش کی ہے۔پولیس ٹیم میں درج ذیل اہلکارونکٹ کوسمے، وسنت کندرے، ہریش
مانجرمکر، ماروتی پچلنگ، وشنو کلینکر، ماروتی بھانگے، سنتوش پاوار، میکلواڑ، کوٹھیکر، اور سائیبر سیل کے اہلکار اوڈھنے وغیرہ شامل تھے