ناندیڑ:غیر مجاز قبضہ جات کے خلاف بڑی کاروائی

ناندیڑ:29ڈسمبر ( ورق تازہ نیوز) ناندیڑواگھالہ شہرمیونسپل کارپوریشن نے آج 29 ڈسمبر کو شام کے وقت قدیم شہر کے اتوارہ علاقہ ‘ منیار گلی‘ چکن مارکیٹ‘ برقی چوک‘ محمدعلی روڈ پر واقع غیر مجاز قبضہ جات کے خلاف زبردست کاروائی کی ہے۔کارپوریشن کے محکمہ تجاوزات ہٹاو دستہ کے ذمہ دار شری مورے ‘ملازم شنگے اوردیگر کی ٹیم نے آج اتوارہ پولس اسٹیشن کے پی آئی شری تامبے سر کی موجودگی میں یہ کاروائی انجام دی۔

اتوارہ حدودکے تمام بازاروں میں مین روڈ پر دوکانداروں اور ہاتھ گاڑے و الوں نے ایک طرح سے اپنا قبضہ کر رکھا ہے جس کے باعث عوام الناس بالخصوص گاڑی چلانے والوں کو بہت زیادہ مشکلات پیش آرہی ہیں ۔قدیم مونڈھا کا پُل ٹرافک کیلئے کچھ دنوں سے بند ہے اسلئے بھی سیڈکو ‘ہڈکو کی ٹرافک بھی چوک ‘ قدیم مونڈھا اور وزیر آبادآنے کیلئے ناوگھا ٹ پُل سے آمد ورفت کررہی ہے۔

ایسے میں یہ تمام ٹرافک صرافہ ‘ چوک بازار سے گزررہی ہے۔کارپوریشن کے دستہ نے تقریبا دو ٹریکٹر سامان ضبط کیا ہے۔عوام نے اس کاروائی کا خیر مقدم کیا ہے اور کارپوریشن پر زوردیا کہ وہ ایک مرتبہ نہیں بلکہ ہرہفتہ اس طرح کی کاروائی کو انجام دیںتاکہ شہریان کو ٹرافک کے مسائل سے نجا ت مل سکے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading