ناندیڑ:7،فروری۔(ورق تازہ نیوز)بجلی کا ہرماہ تک 100 یونٹ تک استعمال کنندہ صٓارفین کو مفت بجلی فراہم کرنے پر حکومت غور وخوص کررہی ہے ۔اگر ایساہوتاہے تو ناندیڑضلع کے تین لاکھ 48ہزار854 خاندانوں کو فائدہ ملے گا۔ ناندیڑضلع میںتقریبا پانچ لاکھ بجلی صارفین ہیں جس میںساڑھے تین لاکھ سے زائد صارفین ہر ماہ 100یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں ۔
فی الحال ریاستی حکومت کی جانب سے دہلی میں وزیراعلی ارویند کیجریوال کی جانب سے روبہ عمل لائی جارہی مختلف اسکیمات پرغوروخوص کرکے انھیںبھی مہاراشٹرمیںروبہ عمل لانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ریاستی وزیر توانائی نتین راوت نے مہاراشٹر کے بجلی صارفین کو دلاسہ دیتے ہوئے مفت بجلی فراہمی کاتیقن دیا ہے انھوں نے واضح کیا کہ 100 یونٹ اور 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے کتنے صارفین ہیں اسکی معلومات حاصل کی جارہی ہے اورانھیں مفت بجلی فراہم کی جاسکتی ہے یا نہیں اسکی جانچ ہورہی ہے ۔
انھوں نے یہ واضح کیاکہ 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کوجلد ہی مفت بجلی دی جائے گی ۔وزیرتوانائی نتین راوت کی معلومات کے مطابق اگر مفت بجلی فراہمی پرعمل درآمد کیاجاتا ہے تو ناندیڑ ضلع کے تی لاکھ48ہزار854 بجلی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔یہ خبر بجلی بلوں سے عاجز صارفین کیلئے یقینا خوش آئند ہے لیکن حکومت اس پرکب سے عمل آوری کرے گی یہ دیکھنا اہم ہے ۔