ناندیڑ:ضلع کلکٹر ‘ایڈیشنل ایس پی‘میونسپل کمشنرسمیت کئی سرکاری عہدیداران ہوم کورنٹائن

ناندیڑ:21۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)ضلع کی صحت عامہ کی صورتحال اوردیگر اہم موضوعات پر ہفتہ کے دن منعقدہ اجلاس میں موجود ایک رکن قانون سازکونسل کی رپورٹ کورونا پازیٹیوآنے کے بعد ضلع کلکٹر‘میونسپل کمشنر ‘ ایڈیشنل ایس پی’مقامی ڈپٹی کلکٹر اور ایک ڈپٹی کلکٹر کو ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے ۔ا سلئے ب کلکٹر آفس کی ذمہ داری ڈپٹی کلکٹر خوشال سنگھ پردیسی کے سپرد کی گئی ہے ۔

وزیر رابطہ اشوک راو چوہان کی موجودگی مں ہفتہ کو صبح گیارہ بجے مختلف محکمہ جات کے سربراہان کااجلاس منعقد کیاگیاتھااس موقع پرایم ایل سی امر راجورکر‘مادھوراو پاٹل جولگاونکر ‘ضلع کلکٹر ڈاکٹروپنن اٹنکر ‘میونسپل کمشنر ڈاکٹرسنیل لہانے“ایڈیشنل ایس پی وجے پوار ’ ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شرد کلکرنی ‘ضلع سول سرجن ڈاکٹرنیل کنٹھ بھوسی کر‘ڈین ڈاکٹرچندرکانت مہسکے ‘ تعمیرات عامہ محکمہ کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر اویناش ڈھونڈگے ‘ضلع منصوبہ بندی آفیسر سنجے کوکلگنے وغیرہ بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں ضلع کے صحت سے متعلق سہولیات وترقی جیسے موضوعات پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔

اس اجلاس کے بعد صحافیوں کے ایک وفد نے وزیر رابطہ اشوک چوہان سمیت ضلع کلکٹرڈاکٹرویپن اٹنکر سے ملاقات کی تھی ۔ لیکن پیر کو صبح اشوک چوہان کے انتہائی قریبی رکن قانون سازکونسل کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کی اطلاع ملتے ہی سرکاری افسران میں ہلچل مچ گئی ۔ ہفتہ کے دن منعقدہ اجلاس میں ضلع کلکٹر ڈاکٹرویپن اٹنکر‘میونسپل کمشنر ڈاکٹرسنیل لہانے ‘ آر ڈی سی ڈاکٹرسچین کھلاڑ ‘ایڈیشنل ایس پی پوار ‘الیکشن ڈپٹی کلکٹرر پرشانت شیڑکے نے خود کوہوم کورنٹائن کرلیاہے۔ جیسے ہی ایم ایل سی کی رپورٹ پازیٹیو آئی کلکٹرآفس کوسینٹائزر کیاگیااور لوگوںکے داخلے کو محدود کردیاگیا ۔ کلکٹرآفس کے اہم عہدیداران کے ہوم کورنٹائن ہونے کے بعد دفتر کی ذمہ داری ایڈیشنل کلکٹرخشال سنگھ پردیسی کے سپرد کی گئی ہے ۔اب جو اعلیٰ سرکاری ہوم کورنٹائن ہوئے ہیں ان کے متعلقہ محکموں کے دیگر ذیلی ملازمین میں بھی ہلچل مچ گئی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading