ناندیڑضلع میں موسلادھاربارش کااشارہ”ایلو الرٹ جاری“

ناندیڑ:12 ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کلکٹردفتر کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ واتھارٹی نے آج شام ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ ناندیڑضلع میں آےندہ دو دنوں تک موسلادھاربارش ہوگی ۔ ضلع کلکٹر کی دستخط سے جاری کردہ مکتوب میں اشارہ دیاگیاہےکہ علاقائی محکمہ موسمیات ممبئی نے آج12 ستمبر کودوپہرا یک بجے ہدایت دی کہ 13 اور14ستمبر یعنی دو دنوں تک ضلع ناندیڑمیں ایلو الرٹ جاری کیاگیا ہے ۔

جس کے مطابق13ستمبر کو کچھ مقامات پر تیزہواﺅں اوربجلی کی گھن گرج کیساتھ موسلادھار بارش ہونے کاامکان ہے ۔ اس کے علاوہ 14ستمبر کو ضلع کے بیشتر مقامات تیزہواﺅں اوربجلی کی گھن گرج کیساتھ موسلادھار بارش ہونے کاخدشہ ظاہرکیاگیا ہے ۔ اسلئے ناندیڑضلع کے تمام متعلقہ محکموںکو باخبر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔یادرہے کہ ناندیڑضلع میں گزشتہ ہفتہ ہی موسلادھاربارش ہوئی تھی اور اس وقت بھی ایلوالرٹ جاری کیاگیاتھا۔

جس کے بعدضلع بھر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی ۔ناندیڑ شہر میں سیلاب کاپانی گھروںاورنشیبی علاقوں میںداخل ہوگیاتھا۔ناوگھاٹ پل کو بندکردیاگیاتھا۔ کئی افراد عارضی رہائشی مقامات پر منتقل کئے گئے تھے۔آج پھر ایکبار ضلع میں دودنوں کیلئے ایلو الرٹ جاری کئے جانے سے عوام میں پھر ایکبار خو ف و ہراس پایاجاتا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading