ناندیڑضلع میں بارش کاایلو الرٹ جاری,تین دنوں تک بارش کی پیشگوئی

ناندیڑ:4ستمبر:(ورقِ تازہ نیوز)مہاراشٹر کے علاقائی محکمے موسمیات ممبئی نے آج 4ستمبر کو ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناندیڑ ضلع میں 4‘5‘6 ستمبر2023 کے درمیان بارش ہوگی۔ جس کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔گزشتہ تین دنوںسے ضلع میں بارش ہورہی ہے لیکن مزید بارش کی ضرورت ہے ۔کسانوں نے خریف کی فصل بوئی ہے

جس کے لئے بارش بہت ضروری ہے۔ جولائی میں اچھی بارش ہوئی تھی مگر اسکے بعد اگست کا مہینہ خشک ہی رہا۔ممبئی کے محکمہ موسمیات نے آج 4 ستمبرکو ایک ہدایت نامہ جاری کیا جس کے مطابق نا ندیڑ ضلع میں 4‘5‘6 ستمبر2023 کے درمیان بارش ہوگی جس کے لئے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے

جس کے مطابق ان تین دنوں کے دوران ضلع میں کچھ ہی مقامات پر بارش ہوگی جبکہ 7 ستمبر کو فی گھنٹہ 30 تا 40 کلومیٹر رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔ اس دوران بجلی کی کڑک اور چمک کے ساآسمان پر بادل چھا جائیں گے

اور بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس لیے محکمے آفات سماوی نے تمام متعلقین مشنریز اور عوام کو احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس طرح کاپریس نوٹ ضلع انتظامیہ نے جاری کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading