ناندیڑضلع ایس پی کے تیقن کے بعد نوجوانوں کی بھوک ہڑتال ختم

ناندیڑ:26اگست ( ورق تازہ نیوز)ملعون رام گری مہاراج نے ویجاپور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلق سے انتہائی نازبہ کلمات ادا کیے جس کے بعد سے ملک بھر میں رامگیری کے خلاف شد غم و غصہ پایا جاتا ہے جس کے نتیجے ملک بھر میں اس ملعون کے خلاف 47 ایف ائی آر درج کیے گئے ہیں۔ناندیڑ میں بھی کُل جماعتی تحریک کے صدر مفتی ایوب قاسمی صاحب کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ اتنے ایف ائی آر درج ہونے کے باوجود بھی اس ملعون کی گرفتار عمل میں نہیں آئی۔

جس کے بعد حکومت نے رامگری مہاراج کی سیکوریٹی کو سخت کر دیا ۔دریں اثناءناندیڑ کے دو جیالے نوجوانوں محمد یاسین چودھری اور آفتاب شیخ نے 22 اگست سے ضلع کلکٹر افس کے روبرو اپنی بھوک ہڑتال کا آغاز کر دیا ۔ان کا مطالبہ تھا کہ جب تک رامگیری کی گرفتار عمل میں نہیں آتی وہ اپنی بھوک ختم نہیں کریں گے ۔جب سے وہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے ذمہ داران ان سے فرداًفرداً ملاقات کی اور اپنی تائید کا اعلان کیا۔

گزشتہ روز کل جماعتی تحریک کے صدر مفتی ایوب قاسمی نے اس مقام پر ایک پریس کانفرنس منعقد کر کے اپناموقف واضح کیا اور کہا تھا کہ وہ اس ضمن نے ضلع انتظامیہ سے موثر نمائندگی کر کے ان پر دباو¿ ڈالیں گے اورآج ایک وفد نے ضلع ایس پی ابیناش کمار سے ملاقات کی اور ان کی توجہ مبذول کرائی۔ گزشتہ چار دنوں سے یہ نوجوان بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی صحت خراب ہونے لگی تھی۔

اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ضلع ایس پی ابیناش کمار نے خود ہڑ تالی مقام پر پہنچ کر ان نوجوانوں کو تیقن دیا کہ وہ انکے مطالبہ پرسنجیدگی سے غورکررہے ہیں اور قا نونی پہلوﺅں پرغوروخوص جاری ہے اورمہاراج کی گرفتاری کی پوری کوشش کی جائے گی۔ اس کے بعد نوجوانوں کواپنے ہاتھوں سے شربت پلایا اور ان کی بھوک ہڑتال ختم کروائی ۔اس موقع پر سید معین‘ مسعود احمد خان‘ فاروق احمد‘ایڈوکیٹ بلال‘ محمد وسیم‘ الطاف حسین‘ اشفاق حسین سلام چاول والا وسیم بابو سیٹھ‘ روف زمیندار‘ ناصر خطب کے علاوہ دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading