ناندیڑ:ضروری خدمات کی آمد و رفت پر پابندی نہیں ہے:کلکٹر وپین اتنکر

ناندیڑ:27مارچ(ورق تازہ نیوز) : حکومت کی ضروری خدمات کی آمدورفت پر پابندی نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹرڈاکٹر ویپین اتنکر نے کیا ۔انھوں نے اپنے نجی کمرے میں ٹرانسپورٹرز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کے ضلع صدر زاہد بھائی ، ضلعی مالکان ایسوسی ایشن کے صدر سکھاسنگھ ہنڈا ، سپریٹنڈنٹ پولیس وجے کمار مگر ، اپر ڈسٹرکٹ آفیسر خوشحال سنگھ پردیسی ، اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ، راہول جادھو ، ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر شرد منڈلک موجود تھے۔

ڈاکٹر وپن کے مطابق ، محکمہ محصول ، محکمہ ٹرانسپورٹ ، محکمہ ٹرانسپورٹ کے نمائندے ضروری خدمات کی آمدورفت کے سلسلے میں گاڑیوں کو پاسیس فراہم کرنے کے لئے ضلعی کلکٹر کے دفتر میں موجود رہیںگے۔مطلوبہ سہولت کی مانگ موصول ہوتے ہی پاسز جاری کردیئے جائیں گے۔آمدو رفت کے پاسز کوگاڑی کے شیشے کے اگلے حصے پر لگانا لازمی ہے ۔تعلقہ کے مقام پر ریونیو اور محکمہ پولیس کا کنٹرول روم کھولا جارہا ہے۔ ان کی درخواست موصول ہونے پر علاقائی ٹرانسپورٹ آفس سے ای میل کیلئے اسے تسلیم کرنے کے بعد لائسنس جاری کرے گا۔ ان گاڑیوں کے ذریعہ صرف اشیاءضروریہ کی حمل ونقل کریںدوسراسامان منتقل کرنے پر کاروائی کی جائے گی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading