
ناندیڑ:27 ستمبر۔( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہری حدود میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ روزانہ جاری ہے۔ ضلع میں کُل پائے جانے والے مریضوں میں نصف تعداد ناندیڑ شہر میں پائی جارہی ہے۔آج بھی ضلع میں 182 نئے پازیٹیو پائے گئے ہیں جس میں98 مریض صرف ناندیڑ شہر میں ملے ہیں۔تفصیل کے مطابق آج اتوار 27 ستمبر کو موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع میں 275 کورونا سے متاثرہ افراد صحت یاب ہوکر اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔آج کے پازیٹیو کیسز میں 76 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ اور 106 اینٹیجن کٹس ٹیسٹنگ میں متاثر پائے گئے ۔
آج کُل 879 رپورٹس میں سے 642 رپورٹیں نگیٹیو رہی ۔ ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 15ہزار072 ہوگئی ہے ، ان میں سے 11ہزار227 افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ اسپتال میں کل 3ہزار382 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 62 کی حالت تشویشناک ہے۔آج چار مریض فوت ہوئے ہیں۔ جن میں اتوار 27 ستمبر کو گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری علاقے کا ایک 60 سالہ شخص ، ہفتہ 26 ستمبر کو گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری میں وےنکر کالونی ناندیڑ کا 62 سالہ شخص ، چیتنیہ نگر ناندیڑ کا ایک 56 سالہ شخص اور اتوار 27 ستمبر کو بھوکر تعلقہ کے پالج دیہات کاایک 60 سالہ شخص دوران علاج فوت ہوگیا ۔ ضلع میں اب تک متاثرہ مریضوں کے فوت ہونے والوں کی تعداد 390 ہوگئی ہے۔ آج بھی بڑی تعداد میں کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے ہیں ان کی تفصیل اس طرح ہے ۔
ڈسٹرکٹ ہسپتال کوڈ ہسپتال ناندیڈ 23 ، بلولی کوویڈ کیئر سنٹر 3 ، قندھار کوویڈ کیئر سنٹر 3 ، مکھیڑ کوویڈ کیئر سنٹر 17 ، بھوکر کوڈ کیئر سنٹر 1 ، نجی ہسپتال 23 ، اردھا پور کوڈ کیئر سنٹر 15 ، گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری 19 ، کنوٹ کوویڈ کیئر سنٹر 30 ،ماہور کوویڈ کیئر سنٹر 10 ، نائیگاوں کوڈ کیئر سنٹر 8 ، این آر آئی / پنجاب بھون / محصول بھون / ہوم آئسولیشن 115 ، حدگاو¿ں کوڈ کیڈ سنٹر 8 ۔ اس طرح275 متاثرہ افراد کو طبی علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ آج آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کٹس میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے شہری حدود میں 46 ، لوہا 1 ، کنوٹ 4 ، قندہار 4 ، نائیگاوں 3 ، بھوکر 1 ،لاتور 1 ، ناندیڑ دیہی 2 ، حدگاو¿ں 3 ، عمری 1 ، مکھیڑ4 ، پربھنی 3 ‘ہنگولی 3 ۔ ، مجموعی طور پر 76افرادمتاثر پائے گئے ۔اینٹی جن ٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود میں 52 ، حدگاو¿ں 1 ، دھرم آباد 5 ، کنوٹ 8 ، بھوکر 2 ، ماہو 3 ، عمری 4 ، ناندیڑ دیہی 2 ، مدکھیڑ 2 ، لوہا 6 ، مکھیڑ 7 ، نائیگاوں ‘6 ،قندہار6 ، ہنگولی 2۔ ا سطرح مجموعی طور پر 106 افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ۔