ناندیڑ:شوہر کے قتل کے معاملے میں بیوی اوراسکاعاشق گرفتار

ناندیڑ:15جنوری(ورق تازہ نیوز) 8 جنوری کو کھت گاو¿ں علاقہ میں نامعلوم شخص کی جزوی طور پر جلی ہوئی لاش ملی تھی۔ اس معاملے میں بلولی کے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ آر آر پٹکی نے آج قتل کرنے والے پریمی اور اسکی گرل فرینڈ کو چار دن کے لئے پولیس تحویل میں بھیج دیا۔پولس نے اس معاملے میں مذکورہ دونوں افراد کوگرفتار کیاتھا۔8 جنوری کی رات کو کھتگاو¿ں علاقہ میں پٹرول پمپ کے قریب کسی شخص کوقتل کرنے کے بعدآگ لگادی تھی اس معاملے میں رام تیرتھ پولس اسٹیشن نے نامعلوم افراد کے خلاف نامعلوم شخص کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

لیکن متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ایک خاتون اپنے شوہر کی گمشدگی کی اطلاع دینے کے لئے 14 جنوری کو دیگلور پولیس اسٹیشن آئی تھی اس سے دیگلور پولیس انسپکٹر بھگوان دھبڈگے اور مقامی کرائم برانچ پولیس انسپکٹر ودرکاداس چکھلی کر نے پوچھ گچھ کی ، جس میں نامعلوم شخص کے قتل کا انکشاف ہوا۔مقتول کی شناخت 38 سالہ راما شیواجی ینملوار کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ دےگلورتعلقہ کے خانہ پور کا رہائشی تھا۔

مقتول ینملوارکی اہلیہ کا نرنگل کے پرکاش راچپا سوامی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور 8جنوری کی رات عاشق پرکاش سوامی اور اسکی گرل فرینڈ نے راما ینملوار کو اپنے ساتھ لیااو راسکاقتل کردیا۔پھر نعش کو فوروہیلرمیں لاکر کھت گاوں میں لاکر پھینک دیا۔ پولیس نے 14 جنوری کو پرکاش سوامی اور اس کی گرل فرینڈیعنی مقتول کی بیوی کو گرفتار کیا۔ آج سہ پہر رام تیرتھ پولس اسٹیشن کے اسسٹنٹ انسپکٹرمہادیو پوری اور ا نکے ساتھی پولیس اہلکاروں نے عاشق اورمعشوقہ کو بلولی فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا اور ان کی پولیس تحویل میں لینے کی درخواست کی۔ جج آر آر پتکی نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے اس جوڑے کو 19 جنوری 2021 تک چار دن کے لئے پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading