ناندیڑ:شوہر کی حادثہ میں موت کی اطلاع کے بعد بیوی نے بھی خودکشی کرلی

ناندیڑ: ( ورق تازہ نیوز) نایگاو¿ں تعلقہ میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک حادثے میں شوہر کی موت کی خبر سن کر بیوی نے پھانسی لگا کر دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

نایگاو¿ں تعلقہ کے بیندری کے ارون بابو راو بیدیکر (عمر 32) 6 اپریل 2024 کو رات 9 سے 9:30 بجے کے درمیان بیندری گاوں میں اپنی دو پہیہ گاڑی پر سوار ہوکر جارہے تھے۔ کولمبی اور منجرم کے درمیان ان کی ٹو وہیلر کو خوفناک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ان کی جیب میں موجود دستاویزات کے مطابق ان کے گھر پر حادثاتی موت کی اطلاع دی گئی۔

اپنے شوہر کی حادثاتی موت سے شدید صدمے میں مبتلا ارون بینڈریکر کی اہلیہ اسنیہا ارون بینڈریکر نے گھر میں پھانسی لگا کر زندگی کا سفر ختم کردیا۔ان کے پسماندگان میں دو سالہ بیٹی ہے۔

ارون بیندریکر ایک پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی میں کام کرتے تھے۔ میاں بیوی کی بے وقت موت سے پورے گاو¿ں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading