ناندیڑ:شادی کالالچ دے کر نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی

ناندیڑ:8جون۔ (ورق تازہ نیوز)نابالغ لڑکی کوشادی کرنے کاجھانسہ دے کراسکی عزت سے کھلواڑ کرنے والے نوجوان کے خلاف شکایت پرمقدمہ درج کیاگیا ہے ۔یہ واقعہ بلولی تعلقہ کے موضع کنڈلواڑی حدود کے ایک دیہات میں رونما ہوا ۔ شکایت کے مطابق اسکی عمر 17سال ہے ۔اسی گاوں کے نوجوان شینو بھوجنگ گادگے نے شادی کرنے کالالچ دیااوراسی بہانے لڑکی کیساتھ جنسی تعلقات قائم کرلئے ۔

اسکے بعد لڑکی کوبھگاکر لے گیا۔متاثرہ لڑکی کے چاچاکی شکایت پر شینوبھوجنگ گادگے کے خلاف کنڈلواڑی پولس نے تعزیرات ہند کی دفعات 363‘376(2)اورانسداد اطفال جنسی تشدد ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیاگیاہے۔ معاملے کی تفتیش پی آئی سریش مانڈے کررہے ہیں۔ فی الحال ملزم فرا ہے ۔جس کی تلاش میں پولس کے دستے مصروف ہے ۔