ناندیڑ: 5اگست:(ورقِ تازہ نیوز) اردھا پور پولس نے اطلاع دی ہے کہ شوہر اور بیوی جو 4 اگست کی دوپہر سے گھر پر نہیں تھے، آج دبھڑ گاو¿ں کے قریب زہریلی پی ہوئی حالت میں پائے گئے۔ بیوی کی موت ہوگئی ہے اور شوہر کا سرکاری اسپتال وشنو پوری میں علاج چل رہا ہے۔کیلاس باپوراو¿ ڈونگرے (40) اور اس کی بیوی للیتا کیلاس ڈونگرے (38)، جو وسرانی گاو¿ں میں رہتے ہیں،
کل 4 اگست کی دوپہر سے گھر پر نہیں تھے۔ آج جیسے ہی 5 اگست کو سورج طلوع ہوا، یہ دونوں دابھڑ علاقہ میں ایک کھلے کھیت میں پڑے ہوئے تھے ۔ اطلاع ملتے ہی اردھا پور پولس اسٹیشن کے انسپکٹر ہنمنت گائیکواڑ اور ان کے ساتھی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ معائنہ کرنے پر بیوی للیتا ڈونگرے کی موت ہوچکی تھی اور شوہر کیلاس ڈونگرے سانس لے رہے تھے۔
پولیس نے کیلاس ڈونگرے کو علاج کے لیے سرکاری اسپتال وشنو پوری میں داخل کرایا ہے۔ شوہر اور بیوی کے پاس سے زہریلی دوا کا نام لکھی ہوئی کچھ بوتلیں ملی ہیں۔اردھاپور کے پولس انسپکٹر ہنومنت گائیکواڑ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دونوں خودکشی سے قبل شراب پی ہے۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعدمزید تفصیلات معلوم ہوجائے گی۔