ناندیڑ۔5.اپریل۔(ورق تازہ نیوز)تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا محمد سعد کے خلاف سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے کے معاملے میں ایک شخص کے خلاف ناندیڑ کے اتوارہ پولس اسٹیشن میں مقامی افراد نے درخواست دیتے ہوئے ملزم کے۔ لاف ایف آئی آر درج کرکے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یکم اپریل کو جالنہ ضلع کے موضع بدنا پور کے ساکن سنبھاجی چنتلے نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے مولانا سعد کے خلاف قابل اعتراض مواد واد ڈالتے انہیں دہشت گرد قرار دیا ۔ جس کی وجہ سے تبلیغی جماعت اور مسلمانوں میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے ۔
آج اتوار کو شب آٹھ بجے شیخ معین الدین شیخ گلاب ساکن دیگلور ناکہ ناندیڑ نے اپنی دستخط کے ساتھ ایک درخواست اتوارہ پولیس سٹیشن کے پی آئی کو دیتے ہوئے مذکورہ ملزم کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر مولانا سعد عبداللّٰہ ۔مفتی محمد سلیمان ندوی۔قاضی محمد رفیق ۔صابر چاوس۔محمد خلیل الدین۔شیخ وسیم۔وغیرہ موجود تھے۔