ناندیڑ:سرعام سڑک سے خاتون کا اغواء‘تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

ناندیڑ:2 /اپریل۔ ( ورقِ تازہ نیوز)فوروہیلر گاڑی میں سوار ہوکر آئے تین افراد نے ایک 32 سالہ خاتون کوسرعام سڑک سے اغواءکرلیا ۔یہ واقعہ مکھیڑ تا پانگرا سڑک ،پر یکم اپریل کو صبح رونما ہوا ۔ مکھیڑ پولس اسٹیشن میںاس ضمن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔اس خاتون کی تلاش کیلئے ایک مکتوب جاری کیاگیا ہے۔

اس بارے میں تفصیلات یوں ہیں کہ نامدیو پانڈورنگ دیوکتے ساکن کملے واڑی تعلقہ مکھیڑ ‘حال مقیم نظام آباد اورساتھ میں مکتابائی سنتوش بازگیرے ساکن نظام آباد یہ دونوں یکم اپریل کو صبح ساڑھے نو بجے موٹرسائیکل نمبر MH 26 BH- 7744 پر سوار ہوکر نظام آبادسے مکھیڑ کیلئے روانہ ہوئے ۔کھرو کھنڈگاوں ٹول ناکہ کے قریب7777 نمبر کی ایک سفید رنگ کی فوروہیلر نے موٹرسائیکل کاتعاقب کیااور مدھور بار کے قریب روک دیا ۔

اس گاڑی میںتین نامعلوم افراد موجود تھے ۔دوپہر ساڑھے بارہ بجے پانگرا تعلقہ قندہار میںدونوں کو جبراً لے جایاگیا جہاں پر نامدیودیوکتے کومارپیٹ کی گئی اور اسکے پاس موجودموبائل فون ‘پانچ گرام زون کی سونے کا پان وتین ہزار 500روپے جبراً چھین لئے اس کے بعد مکتابائی کو تینوں افراد نے جبراًاغواءکرلیا۔اس معاملے میںتین نامعلوم افراد کے خلاف مکھڑ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔پولس نے خاتون کی تلاش کیلئے ایک مکتوب بھی جاری کیا ہے

جس کے مطابق مغویہ خاتون کی عمر32سال ہے ‘پاوئںمیںچاندی کی چین و چپل ہے ۔اس نے طوطا رنگ کی ساڑی وپھیکے رنگ کا بلاﺅز پہناہے ۔مکھیڑ کے پی آئی رمیش واگھ کی جانب سے جاری کردہ اس تلاشی مکتوب میں بتایاگیاہے کہ اس خاتون کے بارے میں کوئی اطلاع ملنے پر مکھیڑ پولس اسٹیشن کے پی ایس آئی جی وی انساپورے سے ربط قائم کریں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading