ناندیڑ:ساگر یادو قتل معاملے میں مزید دو ملزمین کوپولس کسٹڈی

ناندیڑ:7ڈسمبر ( ورق تازہ نیوز)شہر کے قدیم گنج علاقہ میں ایک جوے کے اڈے پر شروع تنازعہ میںبعد میں ایک نوجوان کی جان گئی تتھی۔پولس نے اس معاملے میں اب تک سینکڑوںا فراد کوگرفتار کرچکی ہے ۔اس معاملے میںگرفتار ملزم نمبر28اور29 کو عدالت نے مزید دو دن کیلئے پولس کسٹڈی میں رکھنے کا حکم دیا

۔تفصیل کے مطابق قدیم شہر میںصرافہ بازار علاقہ میں 7 نومبرکی شب ساگر یادو نوجوان کاہجوم نے اسلحہ سے زبردست حملہ کرکے بے رحمی سے قتل کردیاتھا جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے تھے مگر واردات سی سی ٹی وی میںقید ہوگئی۔

اس مارپیٹ میں ایک نوجوان زخمی ہواتھا ۔ پولس نے گزشتہ روز ملزم نمبر28 اور29 نمبر کو گرفتارکیاتھا جس میں سائی ناتھ فکیرا پوار 27 سال ساکن گائتری مندر کے قریب ناندیڑ اور گوپال کرکے عمر26 سال ساکن کالیجی ٹیکڑی ہے۔

دونوں ملزمین کو پانچ دن کے لئے پولس کسٹڈی ریمانڈ میںبھیج دیاہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading