ناندیڑ:7دسمبر ( ورقِ تازہ نیوز)کانگرس پارٹی کے سابقہ رکن اسمبلی موہن انا ہمبرڈے کانگریس کو جلد ہی خیراباد کہہ کر راشٹر وادی کانگریس(اجیت پو ار گروپ) میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور پارٹی کے شمولیت کے دن ہمبرڈے کو ضلع صدر کی نئی ذمہ داری سونپے جانے کی اطلاع مل رہی ہے جبکہ این سی پی کے موجودہ ضلع صدر دلیپ را دھرم ادھکاری کو ترقی دیے جانے کی اطلاع ملی ہے ۔حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے سابقہ رکن اسمبلی موہن ہمبرڈے ناندیڑ حلقے جنوب سے شکست کھا چکے ہیں ۔انا اس سے قبل بھی راشٹروادی کانگرس پارٹی میں رہے چکے ہیں۔
صرف سابقہ وزیراعلی وہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا اشوک را وچوہان کی دعوت پر اور انہیں عزت دیتے ہوئے انہوں نے کانگرس پارٹی میں سال 2019 اسمبلی انتخابات سے قبل شمولیت اختیار کرتے ہوئے یہ چناو لڑا تھا اور اندر 17 یوم وہ رکن اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھے ۔اس کے بعد تقریبا پانچ سال کا عرصہ وہ ناندیڑ حلقہ جنوب کے پسندیدہ رکن اسمبلی رہے لیکن گزشتہ اسمبلی چناو میں انہیں شو سینا سیناشندے گروپ کے امیدوار نے چند ووٹوں کے فرق سے شکست دی نے۔ہمبرڈے نے اسمبلی انتخابات کافی طاقت سے لڑا تھا لیکن پھر بھی انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں شہر میں اور اپنے حلقے میں کئی ترقیاتی کام کیے تھے لیکن اب ان کی شکست کے بعد ان کاموں کو بریک سا لگ گیا ہے اب اقتدار میں کانگریس پارٹی بھی نہیں رہی اس لیے ان کے ذریعے ہونے والے ترقیاتی کام بھی رک جائیں گے۔
اسی بات کو شاید مد نظر رکھتے ہوئے انھوں نھ برسر اقتدار راشٹروادی اجیت پوار گروپ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے دوبارہ سے ناندیڑ حلقے میں ترقیاتی کاموں کو جاری و ساری رکھنے کے لیے این سی پی میں شمولیت کو ترجیح دے رہے ہیں اس کے علاوہ لوہا قندہارحلقہ کے رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلی کر بھی راشٹرووادی کانگریس پارٹی میں ہے۔ اسمبلی چناو میں چکھلی کر نے جناب بونڈھار کر کے حق میں انتخابی مہم چلائی تھی جس کی وجہ سے ان کی کامیابی میں چکھلی کر کابھی اہم رول رہا ۔مون ہمبرڈے اور چکھلی کرکے درمیان پہلے سے اچھی دوستی رہی ہے۔ اسی وجہ سے برسر اقتدار جماعت میں رہتے ہوئے ہی ترقیاتی کام کیے جا سکتے ہیں اس بات کو چکھلی کرنے بھی ہمبرڈے کو سمجھایاہوگااور راشٹروادی کانگرس پارٹی میںشمولیت اختیار کرنے کا مشورہ دیا ۔
اس لیے جلد ہی وہ این سی پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ اور ایسی امید ہے کہ ضلع صدر کی کرسی پر ہمبرڈے کو بیٹھایا جائے گا تاکہ پارٹی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے ۔موجودہ ضلع صدر دلیپ راو¿ دھرم ادھکاری کو پارٹی جلدی ترقی دیتے ہوئے نئی ذمہ داری سونپ سکتی ہے ۔دوسری جانب این سی پی کے ورکرز نے ناندیڑضلع سے مہاراشٹر اسمبلی میں وزارت کی کرسی کے لیے پرتاپ پاٹل کا نام بھی پیش کیا گیاہے جس پر اجیت پوارر سنجیدگی سے خوف وخوص کررہے ہیں۔ اس طرح کی اطلاع این سی پی شہر صدر جیون گھوگرے پاٹل نے دی ہے۔