ناندیڑ: 26 دسمبر(ورق تازہ نیوز) خطرناک ملزم رندھا کا نام استعمال کرکے 20لاکھ روپیوںکی کھنڈنی مانگنے والے ملزم کو پولس نے گرفتار کرنے لیا ہے ۔ناندیڑ ایل سی بی نے یہ کاروائی کو انجام دیا ہے ۔تفصیل کے مطابق شہر کے کوٹھاعلاقہ میں ایک تاجر کو واٹس ایپ پرپیغام بھیجااور فون بھی کیا ۔
جس میں ایک شخص نے کہاکہ ”میں رندھا کا آدمی ہوں اگرزندہ رہنا ہے تو مجھے 20لاکھ روپے ادا کروورنہ تمہیں اور بچوں کو قتل کردوں گا“۔باربار فون آنے پرتاجر نے پرپشان ہوکرسیڈکوپولس سے ربط قائم کیااور اسکی شکایت درج کروائی ۔ ضلع ایس پی ابیناش کمار کی قیادت میں ایل سی بی دستہ نے ملزمین کی تلاش شروع کردیا اس دوران ایک ملزم اوتارسنگھ پرتاپ سنگھ سکل کری ساکن وسرنی ناندیڑ حرا ست میں لیاگیا ۔
اسکی تحویل سے دھمکی کیلئے استعمال موبائل فون ‘ موٹرسائیکل اور ایک خنجر برآمد کیاگیا ۔ ایس پی نے آج پریس کانفرنس میں اسکی تفصیلی معلومات دیں۔اس ملزم کے خلاف پہلے سے لو ٹ ماراورچوری ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔
ایس پی نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کوئی بھی دھمکی آمیز کال کرکے پریشان کررہا ہے یا کھنڈنی کامطالبہ کررہا تواسکے خلاف پولس میںشکایت درج کروائیں۔پریس کانفرنس میںا یڈیشنل ایس پی سورج گورو ‘ایل سی بی چیف کھنڈے راے دھرنے اور سیڈکو پولس کی ٹیم بھی موجودتھی۔