ناندیڑ:دیگلورناکہ علاقہ میں نوجوان سید جلیل کا قتل

ناندیڑ:8جولائی۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے دیگلورناکہ سے متصل بونڈھار علاقہ میں آج صبح نو بجے نوجوان سید جلیل کابہیمانہ قتل کیاگیا ۔دیہی پولس اسٹیشن ذرائع کے بموجب قدیم شہر کے دیگلورناکہ علاقہ میں رہنے والے سید جلیل سید حضور عمر 26سال پیشہ آٹورکشہ ڈرائیور پر آج 8 جولائی کو صبح نو بجے گاڑے گاوں کے پیاز مارکیٹ بونڈھار علاقہ نامعلوم افراد نے تیزدھار اسلحہ سے وار کرکے بہیمانہ قتل کردیااسکے بعد قاتل فرار ہوگئے ۔اس واقعہ کی اطلاع دیہی پولس اسٹیشن کے پی آئی پنڈت کچھوے کو ملتے ہی وہ اپنے معاونین کے ہمراہ جائے واردات پہنچ گئے اور ڈاگ اسکواڈ کو بھی طلب کیاگیا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا ۔پولس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا ۔سید جلیل کے گھریلوذرائع کے بموجب وہ شادی شدہ ہے اور چار بچے ہیں اوربڑی بیٹی چھ سال کی ہے ۔گھر والوں نے کہا کہ سید جلیل کو جس کسی نے بھی قتل کیا ہے پولس فی الفور قاتل کوتلاش کرکے سخت سے سخت سزادلوائے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading