ناندیڑ:13 ۔جنوری (ورق تاز ہ نیوز)ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہونے والی زبردستی چوری کی واردات کا انکشاف لوکل کرائم برانچ نے کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھاگیہ نگر میں زبردستی چوری کے جرم کا انکشاف ہوا ہے۔ چوروں کے قبضے سے 7 مسروقہ موبائل فون اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
محکمہ پولیس کی اطلاع کے مطابق لوکل کرائم برانچ کے پولس انسپکٹر دوارکاداس چکھلیکر کی قیادت میں پولیس سب انسپکٹر دتاترے کالے اپنی پولیس ٹیم کے ساتھ سنت داس گنو پل کے قریب نوگھاٹ گئے، اس وقت وہاںس سے شیخ عمران شیخ علیم (19سال) ساکن۔ناوگھاٹ ناندیڑ اور شیخ شاہد شیخ یاسین (20سال) ساکن گاڑی پورہ ناندیڑ کو حراست میں لیا گیا۔ ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں جبری چوری کا مقدمہ نمبر 20/2023 اور بھاگیہ نگر تھانے میں مقدمہ نمبر 484/2022 ان کی طرف سے منظر عام پر لایا گیا۔
ان چوروں کے قبضے سے 7 مسروقہ موبائل فونز، دو موٹر سائیکلیں اور خنجر سمیت2 لاکھ 93 ہزار 500 روپے مالیت کاسامان برآمد کر لیا گیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشنا کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمارنے پولس انسپکٹر دوارکاداس چکھلیکر، پولیس سب انسپکٹر دتاترے کالے، پولس کانسٹیبل سکھرام نوگھرے، گنگادھر کدم، بالاجی تلنگ، دیپک پوار، وٹھل شیلکے، ولاس کدم، گنیش دھومل، ماروتی مورے، مہیش بڈگو، راجو سیٹکر کی کارکردگی پر انھیں مبارکباد دی ہے۔