ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) ضلع میں بڑھتی جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے جاری آپریشن فلش آو¿ٹ کے دوران ہوائی اڈہ پولیس نے اہم کاروائی انجام دیتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دیسی پستول، ایک زندہ کارتوس اور چوری کی گئی اسپلنڈر موٹر سائیکل برآمد کر کے کل ۱ لاکھ ۴ ہزار روپے مالیتی سامان ضبط کیا ہے۔
گرفتار ملزمین کی شناخت سید حنیف سید جعفر (عمر ۲۳ سال) اور سنجے پندت نامنور (عمر ۳۳ سال)، دونوں ساکن محبوب نگر، ناندیڑ کی حیثیت سے ہوئی ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار کے غیر قانونی دھندوں کے خلاف جاری کردہ احکامات کے تحت، مورخہ5 ستمبر25ئئءکو ہوائی اڈہ پولیس انسپکٹر ستانبر کامٹھے واڑ کی رہنمائی میں عملہ گشت کر رہا تھا۔
اس دوران خفیہ اطلاع ملی کہ دو افراد واجےگاوں سے بائی پاس کے راستے کلمنوری کی طرف اسلحہ لے جا رہے ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر جال بچھا کر دونوں کو حراست میں لیا۔ان کے قبضہ سے دیسی پستول، زندہ کارتوس اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔