ناندیڑ:دوہری ریلوے لائن کاکام ‘9دنوں تک لائن بلاک, کچھ ٹرینیں منسوخ

ناندیڑ:5فروری۔(ورق تازہ نیوز)مدکھیڑ سے پربھنی کے درمیان 81.43 کلومیٹر طویل ڈبل لنک مکمل ہو گیا ہے۔ ریلوے لائن پربھنی سے میرکھیل ، لمب گاو¿ں سے مد کھیڑ تک دوہری لائن کا کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے اور ٹرینیںدوڑ رہی ہیں۔ اسی علاقے میں لمب گاو¿ں۔چوڑاوا -پورنا-میرکھیل کے مابین ریلوے پٹریوں کو جوڑنے اور سگنلنگ کے کام کے لئے اور دوہری لائن کے 31.93 کلومیٹر کے کام کو مکمل کرنے کے لئے 09 دن کا لائن بلاک کیاجارہا ہے۔

یہ بلاک 02 دن پری نام انٹرلک کے لئے 6اور7فروری کو نان انٹر ورکنگ کیلئے8اور 14 فروری کے درمیان ا س طرح 9 دن کا لائن بلاک رہے گا۔او ر نان انٹرلنک ورکنگ کے بعد چار دن یعنی 15تا18فروری کے درمیان اس بلاک کااثرٹرینوں پر پڑے گا اور ٹرینیں متاثر ہوں گی۔ اس بلاک کی وجہ سے کچھ ٹرینیں منسوخ ہوجائیں گی ، کچھ جزوی طور پر منسوخ ہوجائیں گی ، جبکہ کچھ ٹرینوں کو تبدیل کردیا گیا ہے اور کچھ ٹرینیں دیر سے چلیں گی۔

ریلوے انتظامیہ نے اس بلاک کی وجہ سے ہونے والی تکلیف پر معذرت کی ہے۔اگرچہ ڈبل لائن کے کام کو مکمل کرنے کے لئے اس لائن بلاک پر عمل کرنا لازمی تھا ۔ مسٹر اپندر سنگھ ، ڈویژنل ریلوے منیجر ، ناندیڑ نے اپیل کی کہ عوام کو اس عرصے کے دوران ریلوے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔

بلولی : پربھاگ نمبر (A)5 کے ضمنی انتخابات کیلے ” آج رائے دہی
سابق نائب صدر بلدیہ سمیت دیگر تین امیدوار میدان میں
بلولی:( ابرار بیگ انعامدار ) 17 رکنی بلولی مجلس بلدیہ کے عام انتخابات سال 2017ئ میں منعقد ہوے تھے- جس میں کانگریس پارٹی سے 12 ا±میدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ آگھاڑی سے چار امیدوار کامیاب ہوے تھے اور ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اسکے بعد مجلس بلدیہ کے پر بھاگ (A) 5 کے کانگریس پارٹی کے کونسلر لکشمن شنکر مکیھڑی نے وقت مقررہ پر اپنا کاسٹ سرٹیفیکٹ نہیں دینے پر عہدہ سے ہٹادینے کے احکامات جاری ہو ے تھے۔اسی ضمن میں 6 فروری کو صبح ساڑے ساتھ سے شام ساڑے پانچ بجے تک دو راے دہی مراکز پر 1635 ارہے دہندگان ووٹ کا استعمال کرینگے اسطرح کی معلومات بلدیہ کے سپرڈنٹ آفیسر سنگرام چوہان نے دی۔ ضمنی انتخابات کے الیکشن آفیسر کے طور پر ڈپٹی کلکٹر جھاڑتے، اسٹنٹ کے طور پر تحصیلدار وکرم راچپوت، بلدیہ کے چیف آفیسر ٹی ڈی کامبڑے غلام یزدانی و دیگر بلدیہ کے ملازمین بھی کام انجام دے رہے ہیں۔ واضع رہے کہ اس ضمنی انتخابات میں جملہ چار امیدوار لکشمن شیٹیوار، (کانگریس ) یشونت گادگے ( آزاد ) سومواڑ (آزاد) نروڑ (آزاد) انتخابی میدان میں ہے۔ ووٹوں کی گنتی 7 فروری کو مقرر ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading