ناندیڑ:بیوی کا قتل کرنے والا مفرور شوہر پولیس حراست میں

ناندیڑ: 3 ستمبر ( ورقِ تازہ نیوز) دو مہینہ قبل بیوی کا قتل کرکے فرار ہونے والے ایک ملزم شوہر کو 2 ستمبر کو اس کے آبائی گاﺅں چنچالہ تعلقہ بھوکر سے پولیس نے حراست میں لے کر ڈانکی پولیس کے حوالے کردیا۔ بھوکر تعلقہ کے چنچالہ کا ساکن شیواجی دشرتھ نارمواڑ نے اپنی بیوی کویتا کو مہلک ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔

ملزم شیواجی نارمواڑ اس کے آبائی گاﺅں چنچالہ میں ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سنیچر کی صبح اڑھے دس بجے پولیس سب انسپکٹر دگمبر پاٹل نے اپنے معاون پولیس حوالدار سید معین، بھیم راﺅ جادھو، راجیش دُدھاڑے، ہوم گارڈ اظہر قاضی کے ہمراہ

چنچالہ موضع میں ملزم ششیواجی نارمواڑ کو حراست میں لے لیا۔ مزید کارروائی کے لیے ملزم کو ڈانکی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading