ناندیڑ:بڑی درگاہ کے احاطہ میں مرمتی کاموں کا28جنوری کو افتتاح

ناندیڑ:شہر کے گاڑی پورہ میں واقع حضرت مکھا شاہ اولیارحمتہ اللہ علیہ بڑی درگاہ کےاحاطہ میں  بڑا دروازہ کے  مرمتی کاموں کا افتتاح 28جنوری کو صبح نو بجے رکھا گیا ہے ۔ یہ تقریب برائٹ مائناریٹری ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے منعقد کی جارہی ہے ۔

جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اشوک راو جی چوہان (سابقہ وزیراعلیٰ ورکن راجیہ سبھا )‘ دیپک سنہہ راوت (سابقہ اپوزشن لیڈر) شرکت کریںگے۔اس موقع پر دونوں مہمانوں کی گلپوشی کی جائے گی۔

عوام الناس سے اس تقریب میں شرکت کی اپیل برائٹ مائناریٹری ویلفیئر سوسائٹی نے کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading