کنوٹ:17جولائی(اکرم چوہان) غریب خاندان کی مسلم لڑکی نے عزم، محنت اور جدوجہد سے مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے امتحان میںشاندار کامیابی حاصل کرکے انکم ٹیکس محکمہ میں اسسٹنٹ آفیسر کا عہدہ حاصل کیا ہے۔ کنوٹ تعلقہ کے موضع نچ پور سے تعلق رکھنے والی نغمہ نبو شیخ نامی لڑکی نے ایم پی ایس سی امتحان میں عزم اور محنت سے کامیابی حاصل کی
اور اب محکمہ انکم ٹیکس میں اسسٹنٹ آفیسر کے طور پر تقرر ہوگیاہے۔ا نھوں نے مہاراشٹر کی اوپن کیٹیگری سے 15 واں رینک اور منترالے میں کلرک کے عہدے میں مہاراشٹر سے 10 واں رینک حاصل کیا۔ اس طرح اس ہونہار طالبہ نے دونوں عہدوں کیلئے کامیابی حاصل کی ہے۔ نیچ پور گرام پنچایت کی طرف سے نغمہ کا استقبال کیا گیا
۔چھوٹے سے دیہات کی رہنے والی نغمہ کی کامیابی پرگاو¿ں والوں اور اہل خانہ کی جانب سے انھیںمبارکباد دی گئی اور مستقبل کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا گیا۔