ناندیڑ:ایس بی آئی کے YONO ایپ تین دن سے بند‘گاہک رقم منتقل کرنے سے قاصر

ناندیڑ:3 ڈسمبر (ورق تازہ نیوز)ایس بی آئی(اسٹیٹ بینک آف انڈیا) کے ہزاروں گاہکوں نے ایس بی آئی کے YONO ایپ کے کارگر نہ ہونے کی شکایت کی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ایپ کو Login کرنے سے قاصر ہیں ۔ یہ ایپ گزشتہ تین دنوں سے ناکارہ ہوکر رہے گیا ہے ۔ اور گاہکوں کواپنی رقم منتقل کرنے میں ناکامی حاصل ہورہی ہے ۔ آن لائن منتقلی کاپورا سسٹم ناکام ہوچکاہے ۔

اس طرح کی شکایت ہرضلع سے بینک کے صدر دفتر کو کی جارہی ہے لیکن اعلیٰ حکام پرکوئی اثر نہیں ہورہا ہے ۔ ایس بی آئی کا Yono بزنس ایپ میں رقم ڈالنایا نکالنا ہے تو یہ ایپ قطعی کام نہیں کررہاہے اسی طرح جورقم Tern deposite میں جمع ہے اسے widrawal کرنے سے بھی قاصر ہے ۔ ہمارے نمائندے نے ایس بی آئی کی دیگلورناکہ ناندیڑ برانچ مینجرسے رابطہ قایم کیاتوان کا کہنا ہے کہ Yono ایپ تین دن سے بند ہیںں اور ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں ۔ بہر حال گاہکوں کوایک نئی مصیبت نے گھیر رکھا ہے ۔