ناندیڑ:(راست) شہریان ناندیڑ کومطلع کیاجاتا ہے کہ کوویڈ 19 وباءکے پھیلاو کی وجہ سے شہرناندیڑ میںن عیدالاضحی کی نماز عیدگاہ پرادا نہیں کی جائے گی ۔اس طرح کی اطلاع حکومت مہاراشٹر کی جانب سے دی گئی ہے ۔ریاست مہاراشٹر میںموجودہ حالات کے پیش نظر حکومت نے سبھی مذہبی عبادتوں پرپابندی عائد کی ہے ۔
حکومت نے عیدالاضحی کی نماز عیدگاہ‘ مساجد اور کسی بھی کھلی جگہ پرادا نہ کرتے ہوئے اپنے گھروں میں اداکرنے کی اپیل کی ہے۔کورونا وائر س کی وباءایک دوسرے سے باہمی تعلق کی بناءپر پھیلتی ہے اسلئے اس مہلک وبائی مرض کے خاتمہ اور ملک کی خوشحالی کیلئے سبھی مسلمان دعاءکریں۔اس طرح کاپریس نوٹ قاضی صدیق محی الدین(خطیب عیدگاہ جدید ناندیڑ) نے جاری کیاہے ۔