ناندیڑ:8فروری ( ورق تازہ نیوز) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندرپوارگروپ کی جانب سے آج چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کے سامنے شرد پوار کی حمایت میں،اور شرد چندر پوار کے خلاف الیکشن کمیشن کے انتہائی متعصبانہ فیصلے کے خلاف احتجاج کیاگیا۔
الیکشن کمیشن اور بی جے پی کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ سابق وزیر تعلیم کمل کشور کدم نے ای ڈی اور دیگر اداروں پر بی جے پی کی کٹھ پتلی بننے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شرد پوار کی پارٹی کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ اخلاقیات کے خلاف ہے، اور الیکشن کمیشن نے منحرف لوگوں کو پارٹی دی۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد چندر پوار کے تناظر میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو لے کر عوام میں کافی بے اطمینانی ہے۔
اس فیصلے کے جواب میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد پوار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عوامی احتجاج منظم کیا۔ اس احتجاج میںڈاکٹرسنیل کدم‘ ہری ہرراو بھوسی کر‘ بھگوان راو پاٹل آلے گاونکر‘کلپناتائی ڈونگریکر کے علاوہ دیگر عہدیداران موجودتھے۔