ناندیڑ:22. ۔مئی۔( ورق تازہ نیوز) شہر کے اسرا نگر کے ساکن جناب اقبال محمد خان صاحب کا علالت کے باعث آج 22 مئی جو شب ایک بجے انتقال ہوگیا۔ وہ ڈاکٹر محمد فرحان کے والد محترم تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج صبحِ ساڑھے دس بجے مسجد عابدین نئی آبادی میں ادا کی جائے گی اور تدفین اسی مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنے قرب و جوار میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے آمین