ناندیڑ:24 مارچ( ورق تازہ نیوز)شیوسینا کے سابقہ رکن پارلیمان( لو ک سبھا) نے آج 24مارچ کی شام آٹھ بجے کانگریس پردیش صدر اشوک راو¿ چوہان کی موجودگی میںکانگریس پارٹی میںشمولیت اختیار کرلی ۔ اشوک راو¿ نے وانکھیڑے کو پھولوں کاہار پہناکر پارٹی میں شامل کرنے کااعلان کیااورانھیں ہنگولی لوک سبھا حلقہ انتخاب سے کانگریس پارٹی کاامیدوار بنانے کا اعلان کردیا ۔
ادھر کانگریس ہائی کمان نے آج اپنے چار امیدواروں کے نام کی فہرست جاری کی ہے جس میں ہنگولی سے سبھاش وانکھیڑے کوکانگریس کاٹکٹ دیاگیا ہے ۔نیومونڈھا میں کانگریس پارٹی کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے اشوک راو¿نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبھاش وانکھیڑے سے اُن کے پرانے مراسم ہیں اور وہ اُن کے اچھے دوست ہیں ۔ پارٹی میں ان کاخیر مقدم کیاجاتا ہے اور انھیں الیکشن میں ہرطرح کی مدد کی جائے گی ۔
سبھاش وانکھیڑے نے اشوک را و چوہان ‘ناندیڑ اور ہنگولی کے کانگریس ضلع صدوراور دیگر عہدیداران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ اس وقت ایم ایل سی امرراجورکر ‘ناندیڑ کی میئر ‘ کانگریس پارٹی کے ضلع و شہر ترجمان اور کانگریس کے ورکرس کثیرتعداد میں موجود تھے ۔واضح ہو کہ سبھاش وانکھیڑے شیوسینا کے ایم ایل اے اور ایم پی رہے چکے ہیں ۔ 2014 میں لوک سبھا چناو¿ مےں وانکھیڑے شیوسینا کے امیدوار تھے اور انھیں کانگریس کے راجیو ساتو نے شکست دی تھی۔