ناندیڑ:14 اگست( ورق تازہ نیوز) اردو گھر ناندیڑ میں مختلف ثقافتی پروگرام منعقد کرنے اور ان کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے ثقافتی کمیٹی اور ثقافتی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ۔ثقافتی کمیٹی اور ثقافتی ذیلی کمیٹی پر غیر سرکاری ممبران کے تقرر کو تین سال کا عرصہ مکمل ہو چکا ہے۔
اس لیے دونوں کمیٹیوں کے غیر سرکاری ممبران کے تقررات کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اس طرح کا مکتوب آج 14 اگست 2024 کو ضلع کلکٹر ڈاکٹر ابھیجیت راوت نے تمام غیر سرکاری ممبران کے نام جاری کیا ہے۔
واضح ہو کہ ناندیڑ اردو گھر کے قیام کے بعد پہلی بار ثقافتی کمیٹی اور ثقافتی ذیلی کمیٹی قائم ہوئی تھی جن پر سرکاری ممبران کے علاوہ غیر سرکاری ممبران کا تقرر کیا گیا تھا۔