ناندیڑ:ائیرپورٹ پولس نے چھ موٹرسائیکلیں ضبط کیں

ناندیڑ:30ڈسمبر ( ورق تازہ نیوز) ایرپورٹ پولیس نے ایک چور سے 4 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی چھ چوری شدہ دو پہیہ گاڑیاں برآمد کی ہیں۔ہوائی اڈے کے انچارج پولیس افسر اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر وجے جادھو کی قیادت میں کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے

پولیس سب انسپکٹر جادھو، داراسنگھ راٹھوڑ، پٹھان، جاوید، بھیسے، کلتھے، ڈوئی فوڈ وغیرہ کی ٹیم نے وشواس پرمیشورا شندے (21سال) ساکن شاردا نگر کو گرفتار کرکے اسکی تحویل سے چور ی کی گئی مختلف کمپنیوں کے چھ دو پہیہ گاڑیاں جن کی مالیت 4 لاکھ 20 ہزار روپے ہے ضبط کر لی ہےں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشنا کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار، ڈاکٹر۔ کھنڈرائی دھرنے، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کریتیکا اور پولیس تھانے ایرپورٹ کے پولیس انسپکٹر ناگناتھ ایلانے نے اس ٹیم کی تعریف کی ہے جس نے دو پہیہ گاڑیوں کو ضبط کرنے والے چور کو پکڑاہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading