ناندیڑ:آج اتوار کے روز ضلع میں دکانیں اور اداروں کو جاری رکھنے کی اجازت

ناندیڑ:26 ستمبر۔( ورق تازہ نیوز) ضلع ناندیڑ میں لاک ڈاو¿ن میں ہر اتوار کوبھی دکانوں اور کاروباری اداروں کو جاری رکھنے کی اجازت ڈاکٹر وپین اتنکر ضلع کلکٹر نے دی ہے ۔احکامات میں 30 ستمبر تک لاک ڈاون کے دوران ضلع میں ہر پیرتاہفتہ صبح نو تا شب سات بجے تک سبھی کاروبار کو کھلنے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ لیکن اتوار کو تعطیل ہونے سے ہرہفتہ اور پیر کو بازاروں میں لوگوں کاہجوم ہورہا ہے اسی بات کومدنظررکھتے ہوئے اورہجوم کو کم کرنے کے لئے ہر اتوار کو بھی دکانوں کو کھلا رکھنا ضروری ہوگیا ہے ۔

اسلئے ضلع کلکٹر وپین اتنکر نے کہا کہ فوجداری ضابطہ اخلاق 1973 کی دفعہ 144 (1) (3) کے تحت ، پورے ناندیڑ ضلع میں تمام دکانوں / اداروں کو ہر اتوار کو صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اسلئے کل 27ستمبر کو بھی ضلع بھر میں سبھی کاروبار حسب معمول جاری رہیںگے۔ اس احکام کی خلاف ورزی کرنے والے فرد ، تنظیموں یا گروہ کو متعدی بیماریوں کی روک تھام ایکٹ 1897 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 اور ہندوستانی تعزیراتی ضابطہ 188 کے تحت جرم سمجھا جائے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading