ممبئی ، 5 فروری (یو این آئی) مہاراشٹرا اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے ایک دن بعد کانگریس لیڑر نانا ایف پاٹولے کو آج ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے نئ ذمہ داری دی اور انکی ریاستی کانگریس کے صدر کی حثیت سے تقرری عمل میں آئ جبکہ سابق وزیر اور سنیر مسلم لیڑر محمد عارف نسیم خان کا نام بھی نئے ورکنگ صدور کی فہرست میں شامل ہے
پاٹولے سے قبل سینئر رہنما اور وزیر برائے محصول وزیر بالاصاحب تھوراٹ مھاراشٹرا پردیش کانگریس پارٹی (ایم پی سی سی ) کے صدر کے عہدے پر فائز تھےپاٹولے کے علاوہ ، کانگریس نے 6 ورکنگ صدور ، 10 نائب صدور اور ایک جمبو 37 رکنی پارلیمانی بورڈ کی بھی تقرری کی ہے
نئے ورکنگ صدور میں شیواجی راو موگھے ، بسوراج پاٹل ، محمد عارف نسیم خان ، کنال روہیداس پاٹل ، چندرکانت ہنڑورے اور پرنتی سشیل کمار شندے جیسے سینئر قائدین شامل ہیں۔
، سابقہ پانچ ورکنگ صدور میں سے چار – ڈاکٹر نتن راؤت ، یشومتی ٹھاکر ، مظفر حسین اور وشوجیت کدم – کو کو نئے پارلیمانی بورڈ میں شامل کیا گیا ہےجن نئے نائب صدور کی تقرری عمل میں آئ ہے ان میں مدھوکر راؤ چودھری ، رمیش اے باگوے سابق رکن پارلینمنٹ ، حسین دلوائ ، موہن جوشی ، رنجیت پی کامبلے، کیلاش کے گورانتیال ، بی۔ آئی نگررا ، شرد ایہر ، ایم ایم شیخ اور مانک ایم جگتاپ شامل ہیں ۔