ناسک ضلع میں کورونا انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 1985 ہوگئی

795896-349803563395281622161547045.jpgناسک، 15 جون (یواین آئی) مہاراشٹر میں ناسک کے مالیگاؤں میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر بارہ نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثروں کی تعداد بڑھ کر 1985 ہوگئی ہے۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے آج یہ اطلاع دی گئی۔ ضلع میں کل دیر رات 82 لوگوں کی کورونا جانچ رپورٹ ملی جس میں 70 لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو آئی اور بارہ کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ جس میں آٹھ لوگوں کا تعلق مالیگاؤں شہر سے ہے اور چار مالیگاؤں دیہی علاقے کے ہیں۔


مالیگاؤں شہر سے کورونا پازیٹیو پائے گئے آٹھ لوگوں میں پانچ سال کی ایک بچی سمیت تین خواتین شامل ہیں اور مالیگاؤں دیہی علاقے میں چارکورونا پازیٹیو معاملے ملے ہیں سبھی کی عمریں پندرہ سے اٹھائیس کے درمیان ہیں۔ضلع میں اب تک کورونا سے متاثر 1985 معاملے ہیں جس میں 676 لوگ ناسک شہر سے ہیں اور دیہی علاقے سے 354 لوگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 883 مالیگاؤں شہر سے اور 72 لوگ ضلع سے باہر کے ہیں۔


ضلع میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد مجموعی طور سے 121 ہوگئی ہے جبکہ 1249 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ضلع میں کورونا کے 615 معاملے سرگرم ہیں جن میں ناسک شہر میں 412، ضلع کے دیہی علاقے میں 112، مالیگاؤں شہر میں 85 اور ضلع کے باہر کے چھ لوگ شامل ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading