ناندیڑ:17نومبر ( ورق تازہ نیوز) لوکل کرائم برانچ نے آج صبح آئی ٹی آئی علاقہ میں پائے گئے ایک نابالغ لڑکے کے قتل کا معمہ 12 گھنٹے کے اندر حل کرلیا۔ اس معاملے میں قانونی کشمکش میں ملوث ایک لڑکے کے ساتھ ایک بدنام مجرم کو لوکل کرائم برانچ نے پکڑ کر شیواجی نگر پولس کے حوالے کر دیا ہے۔ پراتک نامی لڑکے کو اسکے ہی دوست نے قتل کردیاہے ۔
پرتک مہندر شکپال (17سال) کی لاش آج صبح آئی ٹی آئی علاقہ میں ملی۔ اس کی نعش کے کچھ حصوں کو کتوں بھی کھا گئے تھے۔ صرف اس کی کھوپڑی نظر آرہی تھی۔ اس معاملے میں شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ نمبر 411/2023 درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں قاتل نامعلوم تھا ۔
مقامی کرائم برانچ کی ٹیم نے کھڑک پورہ کے علاقے سے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ان میں سے ایک کا نام اویس اسماعیل پٹھان (20سال) ساکن بالاجی نگر، ہنگولی ناکہ ناندیڑاور دوسر کمسن لڑکا ہے ،ان دونوں سے پوچھ گچھ کے بعد انھوں نے پراتک مہندر شکپال کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ انہیں مزید تفتیش کے لیے شیواجی نگر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
لوکل کرائم برانچ کے پولس انسپکٹر ادے کھدرائی، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر روی واہولے، پانڈورنگ مانے، پولیس سب انسپکٹر سچن سونوانے، پولس افسران گڈرائی کرلے، وٹھل شیلکے، جوالاسنگھ بواری، دیوا چوہان، گجانن بینواڈ، ولاس کدم، ماروتی موڑے نے سخت محنت کی