نئے احکامات کیساتھ مہاراشٹرمیں عائد پابندیوں میں یکم جون کی صبح سات بجے تک توسیع‘ حکومت کا اعلان

ممبئی:13مئی (ور ق تازہ نیوز)ریاست میں کورونا وباءکو روکنے کےلئے نافذ کردہ پابندیوں کی معیاد میں یکم جون 2021ءتک توسیع کردی گئی ہے۔پابندیوں کے احکامات یکم جون کی صبح سات بجے تک لاگورہیں گے ۔ان کے علاوہ کچھ مزید پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔”بریک دی چین“ سے متعلق حکومتی احکامات آج بروز جمعرات 13مئی کوجاری کئے گئے ہیں ۔29 اپریل کوکوروناکی بھیانک وباءپرقدگن لگانے پابندیان 15مئی تک لاگو کی گئی تھیں۔

علاوہ ازیں نئے رہنماخطوط بھی جاری کئے گئے تھے ۔ اب انھیں یکم جون کی صبح سات بجے تک لاگو کردیاگیا ہے۔نئے احکامات کے مطابق کسی بھی موٹرگاڑی کو مہاراشٹر ریاست میں داخل ہونے کےلئے گاڑی میںسوارافراد کی کوروناطبی رپورٹ منفی (آر ٹی پی سی آر )ہونا لازمی ہے ۔مال گاڑی میںصرف دوافراد کوبیٹھنے کی اجازت رہے گی ۔ دودھ کی پیداوار ‘ دودھ کی تقسیم وغیرہ کا عمل احکامات پرعمل آوری کرتے ہوئے جاری رکھاجاسکتا ہے ۔

واضح ہو کہ 14 مئی بروز جمعہ کو مسلمان عیدالفطر منارہے ہیں لیکن ریاستی حکومت اور ضلع کلکٹر کے جاری کردہ ہدایات واحکامات کے مطابق عید کی نماز عیدگاہ مساجد یاکھلے میدان میں اجتماعی طور پرادا کرنے پرپابندی عائد ہے اسلے نماز گھروں میں ہی ادا کرنی ہوگی

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading